28 ستمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کاظم جلالی نے کہا ہے کہ بحرین کی حکومت کا اصل مسئلہ اس ملک کے عوام کی ضروریات کی تکمیل اور ان کے شہری حقوق ہیں ۔

ابنا: کاظم جلالی نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ ایران ہمیشہ سے ہی خطے اور اسلامی دنیا سے متعلق امور میں مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں رہا ہے کہا کہ اگرچہ بحرین کی مشکلات کے حل کے لۓ ایران سے مدد طلب کۓ جانے پر مبنی بحرینی وزیر خارجہ کے بیانات کے بارے میں حسن ظن سے کام لیا جاسکتا ہے لیکن یہ بیانات بہت دیر کے بعد آۓ ہیں۔ کاظم جلالی نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ بحرین کی حکومت نے اپنے شہریوں کے ساتھ افسوسناک رویہ اختیار کیا ہے کہا کہ اس ملک کی پولیس سیکورٹی فورسز اور غیر ملکی فوجیوں نے جو مظالم ڈھاۓ ہیں وہ افسوسناک ہیں ۔ کاظم جلالی نے بحرینی حکام کے ایران مخالف بے بنیاد الزامات اور بیانات کی یاددہانی کرتے ہوۓ کہا کہ بحرین کے حکام نے ایران کی حکومت اور ملت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگاۓ ہیں جس کی ان کو تلافی کرنی چاہۓ۔........... /169